مستونگ میں سیلابی ریلے، کوئٹہ نوشکی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

0 276

کوئٹہ مستونگ کے علاقے آباد میں گزشتہ روز پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث کوئٹہ نوشکی شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہا جس کی وجہ سے ہمسائیہ ملک ایران، چاغی سمیت دیگر علاقوں سے آنے والی ٹریفک بند ہونے کے سبب سینکڑوں گاڑیاں دونوں جانب پل کی بحالی کے منتظر ہیں، خواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مسافروں نے حکومت بلوچستان ومحکمہ پی ڈی ایم اے سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ نوشکی شاہراہ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ سینکڑوں مسافر جو دونوں جانب پھنس چکے ہیں وہ اپنی منزل پر پہنچ سکے ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر پل کی مرمت شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.