2 روزہ دورہ قطر ; وزیر اعظم شہبازشریف دوحہ پہنچ گئے

0 178

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر پہنچے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ قطر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم امیرِ قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں ، دورہ دو طرفہ تعلقات ، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے اہمیت کاحامل ہے۔

دورہ قطر کے دوران وزیراعظم امیرِ قطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ قطر سے پاکستان میں زراعت، توانائی، ہوابازی، انفرا اسٹرکچر اور سیاحت میں سرمایہ کاری ہوگی۔ اس کے علاوہ اشیائے خور و نوش کی برآمدی صنعت اور دیگر شعبوں میں بھی قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

اپنے دورے سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے، کورونا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، جیو پولیٹیکل کشیدگیوں نے طلب اور رسد کا عمل متاثر کیا، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز متقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈی جائیں، ہم دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کو اور زیادہ مؤثراسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اپنے دورے کے دوران کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سےمتعلق آگاہ کروں گا، جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈسیکیورٹی،صنعت و انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.