کیسکوہیڈکوارٹرزمیں ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کی زیر صدارت وفاقی محکموںکااجلاس

0 167

کوئٹہ ریجنل ہیڈوفاقی محتسب غلام سرور بروہی نے کہا ہے کہ تمام محکموںکی جانب سے عوام کے مسائل کا حل اور انھیں بروقت ریلیف دینا ہمار ی اولین ترجیح ہے تاہم کسی بھی محکمہ کی جانب سے عوامی شکایت کا بروقت ازالہ نہ ہونے کی صورت میں وفاقی محتسب کادروازہ عوام کیلئے ہمیشہ کھلا ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوںنے کیسکو ہیڈکوارٹرزمیں تمام وفاقی اداروںکے نمائندوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی کے علاوہ دیگر وفاقی اداروںکے نمائندوںنے بھی شرکت کیں۔اس موقع پر ریجنل ہیڈوفاقی محتسب غلام سروربروہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کابنیادی مقصداداروںکے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیناہے تاکہ ایک پلیٹ فارم پر عوامی مسائل کاحل یقینی بنایاجاسکے ۔

انھوںنے کہاکہ تمام وفاقی محکمے اپنے ذمہ بجلی کے بل کی ادائیگی کریںاور اگر کسی ادارہ یا محکمہ کا بجلی بل متنازعہ ہے تو وہ محکمہ کیسکوکے ساتھ مل بیٹھ کر اس کاحل نکالیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے کہاکہ اداروںکی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوجاتاہے اور اس کے لئے تمام محکمے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں جس سے عوامی شکایات کے حل کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔ انہوںنے کہاکہ کیسکوایک کمرشل ادارہ ہے جو بغیر ادائیگی کے کسی کو بجلی فراہم نہیں کرسکتی ،انہوںنے مزید کہاکہ کیسکواپنے صارفین کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے اس لئے اگر کسی محکمہ یا ادارہ کو بجلی بلوںسے متعلق کوئی شکایت ہے تو اُسے ترجیحی بنیادوںپر حل کرلیاجائے گا۔ کیسکوچیف نے کہاکہ اس وقت تمام وفاقی محکموں اور اس کے زیلی اداروںکے ذمہ کیسکوکے 1752ملین روپے واجب الاداہیں جس کی ادائیگی نہ ہونے سے کیسکوکو شدید مالی مشکلات کاسامناہے۔قبل ازیں کیسکوکے چیف انجینئر کمرشل ڈائریکٹرسید یوسف شاہ نے اجلاس کو کیسکوکے کمرشل اور بجلی بلوں سے متعلق خصوصی بریفنگ بھی دی ۔ بعد ازاں وفاقی محتسب کو تمام محکموںکے نمائندوںنے بجلی بلوں سے متعلق اپنی شکایات اور بقایاجات سے بھی آگاہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.