بولان میں قومی شاہراہ تین روز سے بند، کوئٹہ جانے والے ہزاروں مسافر پھنس گئے

0 189

بولان میں قومی شاہراہ بند ہونے کے سبب کوئٹہ جانے والے ہزاروں مسافر سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے۔

 سیلاب کے سبب کوئٹہ جانے والے راستے بند ہوگئے، بی بی نانی پل گرنے سے بولان میں قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

تین روز گزرجانے کے باوجود بی بی نانی پل کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا، خواتین بچوں اور ضیف العمر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے پاس کھانے پینے اشیاء ختم ہوچکی ہے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.