غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی ملازمین برطرف

0 131

کوئٹہ(امروز نیوز)سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا تسلسل جاری مزید تین ملازمین ملازمت سے برطرف
ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر تین اسٹاف نرسسز کو ملازمتوں سے برخاست کردیا گیا ہے ملازمت سے فارغ ہونے والی اسٹاف نرسسز میں پلوشہ، شمیم اور نورین سحر شامل تےنوں نرسز کی برخاستگی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمانہ کارروائی محکمہ صحت کے حکام کی منظوری کے بعد کی گئی ایمرجنسی کے نفاذ میں کسی بھی غیر حاضری کی گنجائش نہیں کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی ہدایت پر اصلاحات جاری ہیں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.