اورماڑہ کوسٹل ہائی وے ٹو تاک بل بارشوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0 158

مکران  اورماڑہ کوسٹل ہائی وے ٹوتاک بل اورماڑہ روڈ حالیہ بارشوں سے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سفر کے قابل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی محکمہ ماہی گیری کے سیکرٹری آدم قادر بخش نے اپنے جاری ایک بییان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اورماڑہ ٹو تاک روڑ اب سفر کے قابل نہیں ہے اور حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

عمانی گرانٹ سے تعمیر شدہ کوسٹل ہائی وے تاک اور تاک سے بل سیکونی مل قلندری افاد کے پروجیکٹ سے تعمیر ہونے والا روڈ ناقابل سفر ہے ایکسئین بی اینڈ آر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روڈ کا سروے کرکے ٹوٹے ہوئے روڈ کی مرمت کی جائے تاکہ علاقے کے لوگ آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں کیونکہ شہر جانے کے لئے یہ واحد راستہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.