ضلع کچھی میں محکمہ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام گشتی میڈیکل کیمپس کا انعقاد لمپی اسکین سمیت دیگر بیماریوں کی تدارک کیلئے ویکسی نیشن جاری

0 198

بولان ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کچھی ڈاکٹر محمد موسیٰ کھوسہ نے کہاہے کہ ضلع کچھی میں محکمہ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام گشتی میڈیکل کیمپس کا انعقاد لمپی اسکین سمیت دیگر بیماریوں کی تدارک کیلئے ویکسی نیشن جاری ہے عوام ہمارے عملے کے ساتھ تعاون کرکے اپنی مویشیوں کو ویکسین کرائیں تاکہ مزید بیماریوں کے حملوں سے بچایا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کچھی ڈاکٹر محمد موسیٰ کھوسہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لائیو اسٹاک میرارشد حسین بگٹی،ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹر غلام رسول تاج،ڈویڑنل ڈائریکٹر نصیرآباد ڈاکٹر نور حسن کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر ہمارا عملہ ضلع کچھی میں حالیہ شدید طوفانی بارشوں ریلوں کے بعد پھیلنے والی بیماریوں کے لئے گشتی فری میڈیکل کیمپ کچھی سمیت ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف،نغاری، درخان،دربی، تحصیل بھاگ کے علاقے جنگو،جلال خان، کوڑا چھلگری،غلام گزی،تحصیل مچھ، مڈشربت، بشکیہ، پیر تیارغازی،جلال آبادسمیت دیگر علاقوں میں انعقاد کیا گیا جس میں جانوروں کو لمپی سکن،ایف ایم ڈی اوردیگر حفاظتی ٹیکے اور کرم کرش ادویات ویکسین کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمد موسیٰ کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضلع کچھی میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ رواں مہینے تک جاری رہے گا جس میں محکمہ کے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف پر مشتمل ٹیم ضلع کے تحصیلوں کے دیگر علاقوں میں بھی مویشیوں کو موذی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کرے گی عوام محکمہ حیوانات کے ٹیموں کا ساتھ مکمل تعاون کرکے اپنی مویشیوں کو خطرناک بیماریوں کے وار سے پیشگی حفاظت کیلئے ویکسین کروائیں تاکہ یہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.