سیلاب کے باعث 132Kvڈبل سرکٹ سبی ٹو کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورزکی مرمت ، تنصیب اور بحالی کاکام ہنگامی بنیادوںپر شروع کردیاگیاہے، ترجمان کیسکو

0 241

کوئٹہ  کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اورسیلاب کے باعث 132Kvڈبل سرکٹ سبی ٹو کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورزکی مرمت ، تنصیب اور بحالی کاکام ہنگامی بنیادوںپر شروع کردیاگیاہے۔ ترجمان نے کہاکہ کیسکواسٹاف نے گزشتہ روز ہی بحالی کاکام ہنگامی بنیادوںپر شروع کردیاتھا تاہم زمینی راستہ منقطع ہونے کے سبب سامان کی منتقلی کے عمل میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ترجما ن نے کہاکہ پیر کے روز کیسکواسٹاف نے متاثرہ 132KVٹاوروںکی ڈسمینٹلنگ(Dismanteling) کاعمل بھی شروع کردیاہے اور توقع ہے کہ 132KVسبی ٹو کوئٹہ ڈبل سرکٹ کو تین سے چارروزمیں مکمل کرکے اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اِس وقت کوئٹہ شہر کو متبادل زرائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اور کوئٹہ شہر کے تمام فیڈروں کو ضرورت کے مطابق باری باری بجلی فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ 220kv اور132kv سبی ٹو کوئٹہ سرکٹ بند ہونے سے کیسکو کے سسٹم پر بوجھ بڑنے سے تقریبا 700 میگا واٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ دستیاب بجلی تقریبا250 میگا واٹ ہے لہذا اس طلب و رسد کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے اضافی لوڈ شیڈنگ نا گزیر ہو گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ220kvدادو۔خضدار ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے خضدار، وڈھ، باغبانہ، قلات، نال، زہری، بیسیمہ، گدر،منگچر، کڈ کوچہ اور سوراب گرڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں کو تا حال بجلی کی فراہمی معطل ہے اسکے علاوہ مستونگ، نوشکی،چاغی،خاران اور دالبندین کے علاقوں کو بھی ابھی تک بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔ترجمان نے کہا کہ لورلائی ژوب،قلعہ سیف اللہ، پشین،قلعہ عبداللہ ،یارو، علیزئی ،چمن کے سٹی فیڈروں کو صرف ضرورت کے مطابق یومیہ دو گھنٹے تک بجلی فراہم کیجا رہی ہے۔اسی طرح سبی، ڈیرہ مراد جمالی،نصیر آباد، جھل مگسی،اوستہ محمد میں بھی سیلاب کی وجہ سے جزوی بجلی بحال ہے۔132kv صحبت پور اور66kvگنداخہ گرڈ اسٹیشن میں سیلابی پانی داخل ہونے سے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر بند ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ کے صرف نواحی علاقوںکے کچھ فیڈرز متاثرہے جن میں چشمہ ، نوحصار، اغبرگ، سورینج ، ہنہ اور دشت کے فیڈرزشامل ہیں اس کے علاوہ قلات ،نوشکی، خاران، زیارت ہرنائی ،قلعہ عبداللہ ، لورالائی، موسیٰ خیل ،پشین اور چمن میں بھی 11KVکے کھمبوںکے گرنے کی اطلاعات ہی ۔ ترجمان نے کہاکہ جن علاقوںمیں نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہے وہاں کیسکواسٹاف صورتحال کا جائزہ لے کر کام شروع کرے گی۔ ترجمان نے کہاکہ بجلی کی صورتحال نارمل ہونے میں کم از کم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے تاہم مشکل کی اس گھڑی میں تمام صارفین سے تعاون کی اپیل اور بجلی فراہمی میں تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.