چین سے مزید 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے
امدادی سامان سے لدے مزید 2 چینی طیارے کراچی پہنچ گئے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین سے مزید دو طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین سے اب تک 4 پروازیں خیمے اور سامان لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
ترجمان نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بروقت تعاون کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ چينی سفارتخانے کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ چین ہنگامی بنیادوں پر سیلاب زدگان کے بحالی کےلیے پاکستان کو امدادی سامان کی کھیپ فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کو 25 ہزار ٹينٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا جبکہ تين لاکھ ڈالر بھی سيلاب متاثرين کيلئے ديئے جائيں گے۔
گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے ملاقات کی، اور چین کی جانب سے متاثرین کو دی جانے والی امداد سے متعلق آگاہ کیا۔
چین کے سفیر نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑؑی میں چین کی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ یوآن امداد دے گی، جب کہ 25 ہزار خیموں اور دیگر امدادی اشیا بھی عطیہ کی جائیں گی۔