سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو خصوصی مراعات کا پیکیج دینے کا فیصلہ

1 152

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کیلئے خصوصی مراعات پیکیج دینے کی تیاری کا حکم دیدیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباءکے لئے خصوصی وظائف کا اجرا پیکج میں شامل ہوگا، جس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن نے مل کر کام شروع کردیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت سیلاب متاثرہ تمام علاقوں کے طالب علموں کو مختلف مراعات دی جائیں گی، ان مراعات میں یونیورسٹی کی واجب الادا فیسوں کی وصولی موخر کرنا بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباءکے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چئیرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروں کے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل) اسکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

1 Comment
  1. Dennis Fossey says

    Hi there,

    Have you ever wondered why new cryptocurrency tokens are always subject to insane price action?

    We are giving away a totally free step-by-step guide on how you can profit from that with a front running bot.

    Check out our new Youtube video to learn how to deploy your own bot without any coding experience:
    https://www.youtube.com/watch?v=NYCG0JEEhvQ

    Kind Regards,
    Shay

    Call us: 1(817)769-7157

Leave A Reply

Your email address will not be published.