باشعور شخصیات اور خواتین کا پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے، زمرک اچکزئی

0 191

کوئٹہ صوبائی وزیر خوراک و عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءانجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ باشعور شخصیات اور خواتین کا پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے،عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداءکی قربانیوں پر فخر کرتی ہیں، ہماری پارٹی نے پاکستان کی آزادی سے قبل سے آج تک پشتون قوم بلکہ انگریزوں سے بھی پشتونوں کے حقوق کیلئے لڑے ہیں اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرنائی کے علاقے خوست میںپیش آنیوالے سانحہ پر شہداءکے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں۔ آج کی اس شمولیتی تقریب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام باشعور ہوچکی ہیں اور اپنے مفادات کا دفاع کرنا جان چکی ہیں۔ عوام کا عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد روبروز بڑھتا جارہا ہے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان نظریہ ولی خان سرخ پرچم تلے اور ملی مشر اسفندیار ولی خان کے زیر قیادت شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلع قلعہ سیف اللہ صدر عبدالمالک کاکڑ صوبائی نائب صدر رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ ضلع کوئٹہ صدر جمال الدین رشتیا ملک ضیاالرحمن کاکڑ ایڈوکیٹ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات اخلاق بازئی نے کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ملک ضیاالرحمن کاکڑ ایڈوکیٹ ملک ہمایون خان کاکڑ ایڈوکیٹ ملک جبار کاکڑ ،سماجی کارکن چاندنی کاکڑ نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ۔مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اور اس موقع پر نئے شامل ہونیوالوں کو رہنماو¿ں نے سرخ چادر پہنائے گئے۔مقررین نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ فعال سیاسی کارکن سماجی شخصیات وکلا اور خواتین آئے روز عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں مقررین نے کہا کہ گرچہ پشتون خوا وطن انتہائی نامساعد حالات سے دوچار ہیں ایک طرف پشتون اولس وسائل پر اختیار سے محرومی کی وجہ سے دھرنوں پر مجبور ہے ضلع وزیرستان ضلع خیبر ضلع باجوڑ ضلع سوات ضلع ہرنائی اور ضلع کوئٹہ میں سراپا احتجاج ہے تو دوسری جانب طوفانی بارشوں سیلابی ریلوں کی زد میں ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاو¿ہ املاک کو بری طرح نقصانات پہنچے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک ضیاءالرحمن کاکڑ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک ضیاءالرحمن کاکڑ جیسے انسان دوست شخص کی پارٹی میں شمولیت ہمارے لئے باعث فخر ہے ، اس کے علاوہ سماجی کارکن چاندنی کاکڑجیسی دلیر ،باشعور اور انسان دوست خاتون کی شمولیت پارٹی میں خواتین ونگ کو مزید تقویت ملے گی اور پسماندہ صوبے کے قبائلی علاقوں کی خواتین میں سیاسی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اس موقع پر شمولیت کرنیوالے ملک ضیاءالرحمن کاکڑ ایڈووکیٹ، ملک ہمایون کاکڑ ایڈووکیٹ اور چاندنی کاکڑ نے کہا کہ فلسفہ عدم تشدد اور جمہوری مزاحمت پر قائم رہتے ہوئے پشتون اولس سمیت دیگر محکوم قومیتوں کے غضب شدہ حقوق کے حصول وسائل پر اختیار حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی جمہور کی حکمرانی کیلئے طویل اور صبر آزما جہد کرتے چلے آرہے ہیں صدسالہ جدوجہد کے دوران بہت سی اذیتیں مصیبتیں جھیلیں،75سال بعد آج ملک کے تمام جمہوری مترقی قوتیں فکر باچاخان فلسفہ عدم تشدد کے گرویدہ ہوچکے سیلاب متاثرین کی پہلی فرصت میں دوبارہ بحالی اور خوست دھرنا کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ زراعت گلہ بانی اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہی کے دہانے کھڑی ہے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث قومی شاہراہیں اب تک بند ہے جس سے اشیا خوردونوش کی قلت پیدا ہوری ہے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی ہر محاذ پر قوم کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے غضب شدہ حقوقِ کے حصول کیلئے پر امن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے ہر میدان کا مقابلہ اپنے فعال اور منظم تنظیمی ربط کے زریعے کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.