ساس اور سالی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی خودکشی

0 196

راولپنڈی کے نواحی علاقے سہوٹ کلیال میں دوہرے قتل کی واردات میں ملزم نے ساس اور سالی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق 50 سالہ ملزم ( محمد رشید ) نے 1 سال قبل بيوی کو طلاق دے دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی اور سابقہ رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔

ایس ایچ او کلرسیداں نے بتایا کہ ملزم گھر اجڑنے پر ڈپریشن کا شکار تھا اور اس نے سالی کے گھر جا کر اسے اور اپنی خالہ ساس کو قتل کرديا۔

پوليس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ملزم نے گھر جا کر اسی بندوق سے خود کو بھی گولی مار لی۔

مقتولین کی شناخت شہناز اور زینت کے نام سے ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتيش شروع کی جارہی ہے۔

سی پی او شہزاد ندیم بخاری نے قتل کی اس واردات کا نوٹس لے کر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.