جہلم کے نجی اسکول میں ملازمہ کے ساتھ افسر کی 3 سال تک زیادتی
جہلم کے علاقے کالا گجراں میں واقع ایک نجی اسکول میں ایڈمن آفیسر اپنی ملازمہ کے ساتھ 3 سال تک مبینہ زیادتی کرتا رہا۔
پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے کالاں گجراں میں واقع نجی اسکول میں افسر ملازمہ کو 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
متاثرہ خاتون انصاف کے لئے پولیس کے پاس پہنچ گئی اور بیان دیا کہ سجاد حسین نامی ایڈمن آفیسر اسے بلیک میل کررہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ سجاد حسین نے مجھے آفس میں بلایا، جب میں گئی تو اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جب کہ میری نازبیا ویڈیو اور تصاویر بنالیں۔
متاثرہ خاتون کے مطابق سجاد حسین نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اور اسی بنیاد پر 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
خاتون نے بتایا کہ انکار پر سجاد حسین مجھے قتل کرنے اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اور بعد میں کہتا تھا میں تم سے شادی کروں گا، اس بات کا علم سیکیورٹی گارڈ شفقت اللہ اور ایک خاتون میڈیم خدیجہ کو بھی تھا۔
خاتون نے بتایا کہ میڈیم خدیجہ، سجاد حسین اور شفقت اللہ مجھے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر اس کا میڈیکل کراویا گیا، جس کی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔