مردوں کو بلیک میل کر کے بھتہ لینے والا خواتین گینگ سرگرم

0 147

تاندلیانوالہ میں شہری سے دوستی کے بعد بلیک میل کرکے 3 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں مردوں کو بلیک میل کرکے بھتہ لینے والا خواتین کو گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔

خواتین کے گروہ سے متعلق تاندلیانوالہ کے شہری نے انکشاف کیا کہ کس طرح خواتین پہلے سادہ لوح شہریوں سے دوستی کرتی ہیں اور بعد بلیک میل کر کے رقوم وصول کرتی ہیں۔

شہری کے مطابق اسی گروہ کی خاتون نے اس سے بھی 3 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ لئے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیجز میں خواتین کوپیسے وصول کرتے دیکھا جا سکتاہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ خواتین پہلے دوستی کرتی ہیں پھر زیادتی کے مقدمات کرواکے بلیک میل کرتی ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ کی خواتین زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروا کے لوگوں کو پھنساتی ہیں، اور یہ پہلے بھی زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروا چکی ہیں، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.