سیلاب سےمجموعی طور پر6 ہزار674 کلومیٹر سڑکوں کونقصان پہنچا،این ایف سی آر

0 136

ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 6 ہزار674 کلومیٹر سڑکوں اور 269 پلوں کو نقصان پہنچا۔سندھ کے علاقے قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور زیادہ متاثر ہوئے۔

این ایف سی آر کے مطابق سیلاب کے باعث 24 گھنٹے کے دوران انفراسٹرکچر کا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔

مجموعی طور پر 6 ہزار674 کلومیٹر سڑکوں اور269 پلوں کو نقصان پہنچا۔ سندھ میں قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور لاڑکانہ کے علاوہ خیرپور، دادو، نوشہروفیروز ، ٹھٹھہ اور بدین متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان ،صحبت پور اور لسبیلہ کے علاقے متاثر ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانگ، اور ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور زیادہ متاثر ہوئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹے میں 4 پروازوں کے ذریعے 36 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 6 ٹن سے زائد راشن متاثرین کو پہنچایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.