بہتر تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،سلیم کھوسہ

0 210

صحبت پور(امروز نیوز)صوبائی وزیرریونیومیرسلیم احمدخان کھوسہ نے کہا ہے کہ کوئی معاشرے بہترتعلیم کے بغیرترقی نہیں کرسکتاہمیں اپنے مستقبل کے معماربچوں کو بہتر سے بہترتعلیم مہیاکرناچاہیئے بچوں میں ذہانت کی کوئی کمی نہیںان بچوں کی قابلیت دیکھ پربہت دل خوش ہوا۔اساتذہ کی محنت سے انکارنہیں کرسکتے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الصفہ پبلک ہائی سکول صحبت پورمیں سالانہ تقریب یوم والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔الصفہ پبلک ہائی سکول کے چیئرمین اظہرعلی کھوسہ کی جانب سے سالانہ یوم والدین تقریب منعقد کی گئی۔جس میں محکمہ تعلیم کے افسران،علاقے کے معززین،شہریوں ،والدین،اساتذہ ،طلباءوطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ ۔تقریب کاباقائدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔اسکول کے بچوں نے حمداورنعت شریف پڑھے۔اسکے بعد پرنسپل الصفہ پبلک ہائی سکول صحبت پورلیاقت علی شیخ نے سالانہ کارکردگی پیش کی ۔تقریب میں اسکول کے طلباءوطالبات نے تقاریر۔ملی نغمے،ٹیبلوزپیش کیئے ۔اس پروقارتقریب کے مہمان خاص میرسلیم احمدخان کھوسہ صوبائی وزیرریونیوتھے۔میرسلیم احمدخان کھوسہ نے کہا کہ آج ان جھوٹے جھوٹے بچوں اوربچیوں کی ذہانت دیکھ کربہت دل خوش ہوایقیناََ یہ انکے اساتذہ واروالدین کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خصوصاََوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاہمیں تعلیم کو اپناہتھیاربناناہے۔بہترتعلیم کے ذریعے ہی ترقی و تبدیلی ممکن ہے۔آخرمیںصوبائی وزیرریونیومیرسلیم احمدخان کھوسہ و چیئرمین الصفہ پبلک ہائی سکول اظہرعلی کھوسہ نے طلباءوطالبات میں بیسٹ ایوارڈسرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیئے۔الصفہ پبلک ہائی سکول کے چیئرمین اور اسٹاف کی طرف سے صوبائی وزیرریونیومیرسلیم احمد خان کھوسہ ودیگر معززمہمانوں کو اجرک کے تحفے بھی دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.