سیلاب سے نقصانات کا حجم 30 ارب ڈالر سے تجاوز کرے گا،مسعودخان

0 561

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب مزید تباہ کن ہوتا جارہا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کی بدولت مجموعی نقصان بہت زیادہ ہے۔

ترک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سردارمسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تباہی روز بروز بڑھ رہی ہےاور سیلاب سے نقصانات کا حجم 30 ارب ڈالر سے تجاوز کرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ سیلابی پانی کھڑا ہونے سے بیماریاں پھوٹ رہی ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر لوگ بے گھر اورفصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت مشکل صورتحال ہے اورہمیں تباہی درتباہی کا سامنا ہے،مستقبل میں ایسی کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لیے تعمیراتی شعبے کو ریگولیٹ کرنے اورآبی وسائل کے تحفظ کے لیے ایک جامع نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.