افغان انتظامیہ سرحد پار حملے روکنے کے لیے اقدامات کرے، دفتر خارجہ

0 153

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سرحد پار حملے روکنے کے لیے افغان انتظامیہ اقدامات کرے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرحد پار حملے میں تین فوجی جوانوں کی شہادت کے معاملے کو اسلام آباد اور کابل دونوں جگہ پر اٹھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نےواضح کردیا ہے کہ افغانستان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدباب کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان انتظامیہ اور عالمی برادری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایشیا کپ میں افغانیوں کی ہلڑبازی

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور افغانستان کے ایشیا کپ میچ کے بعد بدتمیزی اور مارپیٹ کے واقعات افسوسناک ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے عوام دوستوں کے درمیان ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مولانا مسعود اظہر کا معاملہ

انھوں نے کہا کہ مولانا مسعود اظہر کے معاملے پر جس طرح اس معاملے کو اچھالا گیا وہ سود مند نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ مولانا مسعود اظہر ایک مفرور دہشت گرد ہے جو کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور ہم نے بارہا افغان حکومت سے ان کی نشاندہی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.