کوئٹہ،جاپان نے سیلاب متاثرین کیلئے سات ملین ڈالر کی امداد دی ،ندیم شاہ

0 194

کوئٹہ جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان کوئٹہ سید ندیم عالم شاہ نے کہا ہے کہ جاپان حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سات ملین امریکی ڈالر کی امداد دی ہے ۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے اور ان علاقوں میں انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، نقصانات کا حجم 30 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا، ہمیں متاثرہ علاقوں کی بحالی، آبادکاری اور تعمیر نو کیلئے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے ۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان کوئٹہ سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک اور خیموں کی شدید قلت ہے ،وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں لہٰذا حکومت اور مخیر حضرات سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے پینے کا صاف پانی ،خیمے ، خوراک ،موبائل کلینک،ادویات ودیگر طبی آلات فوری فراہم کریںجبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.