آواران میں کیڈٹ کالج کا قیام اہم پیش رفت ہے،قدوس بزنجو

0 151

کوئٹہ  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ آواران جیسے دور افتادہ ضلع میں کیڈٹ کالج کا قیام اہم پیش رفت ہے ، کیڈٹ کالج آواران کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ثابت ہو گا،آواران کے عوام اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جھاو¿ میں کیڈٹ کالج کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ضلع آواران کے دو روزہ دورہ کے پہلے مرحلے میں جھل جھاو¿ پہنچ گئے ۔ جہاں اعلیٰ حکام اور علاقے کے عمائدین نے انکا استقبال کیا ۔وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے نو تعمیر شدہ کیڈٹ کالج کا معائنہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے منصوبے کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع آواران میں کیڈ ٹ کالج کے قیام پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے علاقے کے عوام خاص طور سے نوجوانوں کو کیڈٹ کالج کے قیام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ آواران جیسے دور افتادہ ضلع میں کیڈٹ کالج کا قیام اہم پیش رفت ہے کیڈٹ کالج کے قیام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوج کے شکر گزار ہیںآواران میں امن امان کے قیام کے لئے فوج ایف سی اور لیویز فورس کی خدمات قابل ستائیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امن و استحکام کے لئے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آواران کے عوام اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن آواران کی تاریخ کا روشن دن ہے آواران کی نوجوان نسل کو کیڈٹ کالج کے قیام کی صورت میں عظیم تحفہ ملا ہے کیڈٹ کالج ہمارے علاقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ثابت ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.