پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس تبدیل

0 151

پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سپریڈنڈنٹ بہاولپور ساجد بیگ کو ہائی سیکیورٹی جیل کا سپریڈنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سپریڈنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل احمد نوید گوندل کو سپریڈنڈنٹ بہاولپور تعینات کیا گیا۔ سپریڈنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد محمد منشاء کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سپریڈنڈنٹ ابوبکرعبداللہ کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔ ارشد علی وڑائچ کو سپریڈنڈنٹ فیصل آباد جیل تعینات کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.