نئے شمولیت کرنیوالے تمام افراد پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں،نواب زہری

0 161

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءوسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں و رہنماﺅں کے وفد کی ملاقات کی ملاقات میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ودیگر بھی موجودتھے ملاقات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبے بھر میں ہونے والی تباہی اور متاثرین کے لئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں اورپارٹی امور کے علاوہ ملک و صوبے کی

سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات کرنے والے وفد میں پارٹی کے صوبائی ، ڈویژنل، ضلعی اور زیلی ونگز کے عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے سابق ایم پی اے بسنت لال گلشن نے ملاقات کی ملاقات میں سابق ایم پی اے بسنت لال گلشن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،

سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ خان زہری، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بسنت لال گلشن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے سماجی کارکنان اسما کاکڑ ،بسما کاکڑ، عطا محمد، منیر احمد اور آئیسہ کاکڑ کی ملاقات کی اس دوران پی پی پی خواتین ونگ خضدار کی صدر امام زادی زہری بھی موجود تھے ۔نواب ثنااللہ خان زہری کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ نئے شمولیت کرنیوالے تمام افراد پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کا بھرپور ساتھ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.