زیارت کے علاقے میں مٹی کاتودہ گرا
کوئٹہ(امروز نیوز) زیارت کے علاقے زندہ پیر میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ماں اور بچوں سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی جان دومڑنے بتایا کہ زیارت کے علاقے زندہ پیر میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ملبے تلے دب کراہلیہ کبیرشاہ ،بیٹا قدیر شاہ ،بصیر شاہ،ایوب شاہ،نصیب نامہ ،بی بی ہاجرہ جاں بحق جبکہ ایک دو سال کی بچی معجزانہ طورپر محفوظ رہی ۔انہوں نے بتایا کہ نعشیں ملبے تلے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی ہیں ۔دریں اثناءنیشنل ڈیزائزٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں رواں برس معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہیں اور متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ مکران، جنوبی بلوچستان، لسبیلہ اور قلعہ عبداللہ سمیت متعدد علاقے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لسبیلہ اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں کے سبب 1500 سے زائد خاندانوں کو دوسری جگہ منتقل ہونا پڑا اور 3500 سے زائد خاندانوں کو راشن اور میڈیکل سمیت دیگر امداد فراہم کی گئی ہے