میڈیا اورپولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اصغر اچکزئی

0 147

سبی ایس پی زیارت اختر اچکزئی ایک روزہ دورے پر سنجاوی پہنچ گئے سنجاوی تھانے آمدپر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی ایس ایچ او سنجاوی آئی پی حضور بخش نے سنجاوی تھانے کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اس موقع پر ایس پی زیارت اختر اچکزئی نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے منشیات فروشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا انہوں نے ایس ایچ او سنجاوی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سنجاوی شہر میں عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کسی بھی امن و امان خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے بعد ازاں ایس پی زیارت اختر اچکزئی سے قبائلی عمائدین، انجمن تاجران ،اور صحافیوں نے ملاقات کی اور ایس پی زیارت کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر ایس پی زیارت اختر اچکزئی نے قبائلی عمائدین، انجمن تاجران ،اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کیساتھ تعاون کریں تاکہ نہ صرف سنجاوی بلکہ پورے ضلع زیارت میں امن و امان کو قائم رکھا جاسکے کسی کو بھی کسی صورت قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائےگی جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہیں ایس پی زیارت نے مزید کہا کہ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کا براہ راست تعلق عوام سے ہے انتظامیہ اور دیگر اداروں تک خبر رسانی آپ کی خبر سے ہوتی ہے لہذاجرائم کے خاتمے کیلئے میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.