کوئٹہ میں دوست کو قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

0 162

 کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی، دوست کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شام نواں کلی کوئٹہ میں جاوید ولد لعل محمد قوم اچکزئی ساکن کلی طور خان کو ایک باغ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس پر پولیس تھانہ زرغون آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 6 گھنٹے کے اندر ولی اللہ ولد کریم سکنہ کلی طور خان، گل محمد ولد تاج محمد ساکن کلی طور خان اور زمرے ولد بلوچ ساکن کلی طور خان کو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان مقتول کے دوست ہیں، مزید کارروائی جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.