قلات میں چورمتحرک ،روشہر واٹرسپلائی کے کیبل تارکو کاٹ کرلے گئے

0 155

 قلات میں چورمتحرک ہوگئے ،نامعلوم چور روشہر واٹرسپلائی کے کیبل تارکو کاٹ کرلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ رات نامعلو م چوروں نے روشہر واٹر سپلائی کے ہزاروں روپے کے کیبل تار کو کاٹ کرکے لے گئے جس سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اورعلاقہ مکین پانی کی حصول کے لئے سرگرداں ہوگئے ۔واضع رہے کہ گزشتہ،چندعرصے سے قلات شہر اور گردنواں میں چور متحرک ہونے سے معتددعلاقوں میں چوری کی وردات میں اضافہ ہوا ہے دوہفتے قبل بھی نامعلوم چوروں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغلزئی کی واٹرسپلائی کی ٹرانسفارمرکے کوئلز نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.