اوتھل، اے ٹی ایم کی بندش اور خرابی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

0 208

اوتھل  ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں قائم سب سے قدیمی اور سرکاری بنک نیشنل بنک آف پاکستان اور تین نجی بینکوں مسلم کمشل بینک،بنک الحبیب اور میزان بنک کی (آٹو میٹک ٹیلر مشین)اے ٹی ایم صارفین کے لئے سوہان روح اور اذیت کا باعث بن گئے ہیں۔آئے روزاے ٹی ایم کی بندش اور خرابی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اسٹیٹ بنک کا 24 گھنٹے اے ٹی ایم کھلے رکھنے کے احکام کو سرکاری بنک اور دیگر نجی بنکوں نے ہوا میں اڑا دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کا صدرمقام اوتھل پاکستان کا وہ واحد شہر ہے۔جہاں سرکاری و نجی بینکوں کی ATM اکثر و بیشتر خراب اور بندھ رہتی ہیں۔مقامی صارفین اور مین قومی RCD شاہراہ سے گزرنے والے مسافر جب انتہائی مجبوری کی حالت میں ATM سے پیسے نکلوانے جاتے ہیں تو وہاں اسکرین پر یہ لکھا ہوا صارفین کا منہ چڑھا رہا ہوتا ہے کہ” یہ اے ٹی ایم سروس میں نہیں ہے تکلیف کے لیئے معزرت خواہ ہیں” جس سے صارفین کا پارہ ہائی ہوجاتا ہےمسافروں کے لیئے یہ امر انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات و اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مہینہ کی ہر پہلی تاریخ سے پہلے اور بعد میں تمام بینکوں کی ATM مشینز غیرفعال ہوکر رہ جاتی ہیں، ATM صارفین نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور NBP اور دیگر نجی بنکوں کے ارباب اختیار سے آئے روز ATMکی بندش پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.