پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا مضبوط امیدوار ہے، سابق ہیڈ کوچ

0 172

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کی بدولت پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا مضبوط امیدوار ہے۔

سابق ہیڈکوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس شاہین آفریدی کی صورت میں بہترین بالر موجود ہے جبکہ حارث رؤف اور شاداب دوسرے اینڈ پر لگانا دیگر ٹیموں کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں جو سوئنگ ہوتی ہے اور بائیں ہاتھ کے بالر کا یارکر اور باؤنسر خطرے کی علامت ہوتا ہے۔

جیف لاسن نے کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان ابتدا میں حریف ٹیم پر دباؤ ڈالتے ہیں تو پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا مضبوط امیداوار ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.