ری ویری فکیشن قبول نہیں، آزادانہ کاروبار کی اجازت دی جائے، پنجگور بارڈر کمیٹی

0 161

پنجگور پاک ایران کے قریبی تحصیل پروم میں بارڈر کمیٹی پروم کی جانب سے آج تیسرے روز بھی احتجاجاً پاک ایران سرحدی پوائنٹ جیرک بند رہا، تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے کاروباری لوگوں کی زور شور سے شرکت جاری ہے احتجاج مظاہرین کے شرکا کا کہنا ہے کہ کہ جب تک تیل کے کاروبار کے حوالے سے گاڑی مالکان کو آزادانہ شناختی کارڈ پر کاروبار کی اجازت نہیں دی جاتی تب تک احتجاجی مظاہرہ و دھرنا جاری رہے گا، ہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی ری ویری فکیشن کو قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ای ٹیگ اور ری ویریفکیشن کے حق میں ہیں۔ پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال ایران و پاکستان سرحدی حدود پر باڑ لگانے کے بعد ایران بارڈر پر تیل کے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کو ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم پر کردیا اسکے بعد انہوں نے مقامی پارٹیوں کے احتجاج پر ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کو ضلعی انتظامیہ لیویز فورس کے سپرد کردیا گیا، اس وقت محدود گاڑیوں کو اسٹیکر ملے تھے، اس کے بعد پنجگور انتظامیہ نے پورے پنجگور کی گاڑیوں کو ایک گیٹ میں جمع کراکے انہیں ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم دینے کا اعلان کردیا، جس میں ساڑھے چار ہزار کم و بیش گاڑیاں جمع ہوئیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے چار ہزار گاڑیوں کی جگہ چالیس ہزار کے قریب ای ٹیگ اسٹیکر ایشو ہوئے، ضلعی انتظامیہ کے زیر اثر مختلف ذمہ داروں نے سینکڑوں ای ٹیگ نکالے اور سرے بازار فروخت کیے جس کی وجہ سے کاروبار میں خلل پیدا ہوا، ٹریفک جام ہوا، انٹری پوائنٹ جیرک کی جو وسعت تھی وہ ناکافی رہی، فی گاڑی کو ایک ٹرپ لگانے کیلئے تین چار ماہ لگے، جس میں بااثر افراد کی گاڑیوں نے خوب فائدہ اٹھایا اصل گاڑی مالکان کی گاڑیاں روک گئیں اس نظام میں شامل بوگس ای ٹیگ کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر ری ویری فکیشن کا اعلان کردیا، جنہیں کئی سیاسی، سماجی کاروباری شخصیت نے مسترد کردیا۔ انہوں نے باقاعدہ طور پر کاروبار کو آزادانہ شناختی کارڈ پر کرانے کا مطالبہ کیا لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہ ماننے کیخلاف پنجگور تحصیل پروم کے کاروباری شخصیت نے مختلف کاروباری شخصیت حق دو تحریک کے ہمراہ پنجگور کے تحصیل پروم جائیں، تحصیل کے سامنے 25 اکتوبر میں ٹینٹ لگا کر احتجاج شروع کردیا گزشتہ تین روز سے احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ری ویری فکیشن کا نظام ہمیں کسی صورت قبول نہیں، گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ری ویری فکیشن کا دھندہ دیکھ کر ہمیں انتظامیہ پر کسی صورت بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ای ٹیگ کو کمائی کا ذریعہ بنا کر کاروبار کو غریبوں سے چھین کر سرمایہ داروں کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ای ٹیگ اسٹیکر کا خاتمہ نہیں ہوگا دیگر اضافی انٹری پوائنٹ نہیں کھولیں گے، یہ جمہوری قانونی احتجاج جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.