تنزانیہ میں طیارہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا؛ 19 ہلاکتیں

0 210

ڈوڈوما: تنزانیہ کی سب سے بڑی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ گزشتہ روز لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچھ دوری پر وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا تھا جس میں آج 17 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شہر بوکوبا کی وکٹوریہ جھیل میں ڈوبنے والے پرسیجن ایئر کے طیارے میں 39 مسافر، 2 پائلٹس اور 2 کیبن کریو سوار تھے۔ طیارہ خراب موسم کے باعث لینڈنگ کے دوران گزشتہ روز جھیل میں گر گیا تھا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے دوران 26 افراد کو جھیل سے بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا تھا جن میں سے دو نے آج دوران علاج دم توڑ دیا اور مزید مسافروں کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا گیا۔

ریسکیو انچارج نے آج تصدیق کی کہ جھیل میں سے 17 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 24 کو  بچالیا گیا۔

یاد رہے کہ  5 برس قبل شمالی تنزانیہ میں سفاری کمپنی کوسٹل ایوی ایشن کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس بعد آج ہونے والا یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.