پنجگور،کسٹم اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0 141

پنجگورکسٹم اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، ٹرک کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کلیکٹریٹ اف کسٹمز گوادر کی ہدایت پر ڈپٹی کلیکٹر پنجگور اور اسسٹنٹ کیلکیٹر نے انٹیلیجنس بیس پر خاران بیسمہ روڑ کی ناکہ بندی کی اور خاران کی طرف سے آنے والی ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ٹرک ڈرائیور نے کسٹم اور ایف سی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جس پر ٹرک کا تعاقب کیا گیا پہاڑی علاقے میں پہنچ کر ڈرائیور نے ٹرک کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر پہاڑوں میں فرار ہوگیا ۔اس دوران اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے ٹرک کو قبضے میں لیکر ایف سی چیک پوسٹ گروک ڈیم منتقل کردیا تلاشی لینے کے دوران ٹرک کے حفیہ خانوں سے 770 کلو گرام چرس برآمد ہوئی بعدازاں ایف سی کی نگرانی میں ٹرک کو کسٹم اسٹیشن پنجگور لایا گیا گیا کسٹم حکام نے نارکوٹکس اور کسٹم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردیا ہے کسٹم حکام کے مطابق منشیات پاک افغان سرحد سے بیسمہ کے راستے اسمگل کی جارہی تھی جنکی مالیت بین الاقوامی منڈی میں اربوں روپے بنتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.