سائلین کو گھر کی دہلیز پر فوری انصاف فراہمی ہمارامشن ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

0 252

واشک  بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے بسیمہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو گھر کی دہلیز پر فوری انصاف فراہمی مشن ہے بسیمہ میں تعمیر ہونے والا جوڈیشنل کمپلیکس کی یہ عمارت انصاف کا قلعہ ثابت ہوگاان عمارتوں میں کچھ روحانیت ہوتی ہے جج بننا اور جج کی منصب پر کام کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی ہوتی ہے ان عمارتوں سے جو فیصلے ہوتے ہیں ان کی روشنیاں بہت دور دور تک جاتی ہیںانہوں نے کہا کہ عوام کی عدلیہ سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں جو جلد انصاف کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت انصاف دلانے کی کوشش کرتے ہیںتقریب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ،جسٹس عبداللہ بلوچ،بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدرعبدالمجید کاکڑ،کوئٹہ بار کے صدر عابد پانیزئی،واشک بار کے صدر ایڈووکیٹ رحیم اللہ حاجئیزئی،جنرل سیکرٹری حبیب الرحمان بلوچ‘میر عطاءاللہ لانگو‘نظر جان عیسیٰ زئی‘ظہور احمد بلوچ و دیگر نے خطاب کیاتقریب میں خضدار بار،پنجگور بار‘خاران بار کے وکلاءسمیت علاقے کے قبائلی عمائدین شریک تھے جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو سلامی دی چیف جسٹس و دیگر جسٹس نے سول ہسپتال بسیمہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور انٹر کالج کا دورہ کیا جہاں زیر تعمیر عمارتوں کے کام کا معائنہ کیاتقریب کے اختتام پرچیف جسٹس نعیم اختر افغان نے بسیمہ کو سیشن ڈویژن کا درجہ دینے کا باقاعدہ اعلان کردیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل صحت نور قاضی،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری ایجوکیشن‘کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمان بلوچ‘ڈی آئی جی رخشان نذیر آحمد کرد،دپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی ‘ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.