پسنی میں بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
پسنی میں بیٹے نے ماں کوقتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق پسنی کے علاقے ببرشور میں ملزم ذاکر نے اپنے ماں کو رسیوں سے باندھ کر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ملزم کوگرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔