بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث 9 ٹرالرضبط، 37 ٹرالروں کے لائسنس معطل
کوئٹہ محکمہ ماہی گیری بلوچستان کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 ٹرالروں کو غیر قانونی ماہیگیری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تحویل میں لیا گیا ہے،ضبط کئے گئے 9 ٹرالرز میں سے 6 ٹرالرز کو محکمہ ماہی گیری اور لیویز فورس جبکہ 3 ٹرالرز کو کوسٹ گارڈ کی مشترکہ کوششوں سے پکڑا گیا ہے۔ جمعہ کو محکمہ ماہی گیری بلوچستان کے جا ری کر رہ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، محکمہ ماہی گیری بلوچستان سندھ کے ٹرالرز کی جانب سے بلوچستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پوری طرح متحرک اور چوکس ہیں 9 ٹرالروں کو غیر قانونی ماہیگیری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تحویل میں لیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ ماہی گیری کے جا ری کردہ بیان کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فعال شرکت سے موثر پٹرولنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ضبط کئے گئے 9 ٹرالرز میں سے 6 ٹرالرز کو محکمہ ماہی گیری اور لیویز فورس اور 3 ٹرالرز کو پاکستان کوسٹ گارڈ کی مشترکہ کوششوں سے پکڑا گیا ہے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بلوچستان کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 37 ٹرالروں کے ماہی گیری کے لائسنس معطل کر دئے گئے ہیں صوبے کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے واے 147 ٹرالروں،جہازوں کی تفصیلات حکومت سندھ کے ساتھ شیئرکر دی گئیں ہیں ۔بیان میں کیا گیا ہے کہ صوبے کے سمندری حدود سے غیر قانونی ماہی گیری کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اپنی سخت کوششیں جاری رکھی جائینگی غیرقانونی ٹرالروں کے خلاف کاروائیوں میں محکمے نے کامیابیوں کے نئے معیار قائم کئے ہیں محکمہ کی تاریخ میں کبھی بھی اتنی بڑے پیمانے پر کاروائیاں نہیں کی گئی کاروائیوں کے نتیجے میں 160 سے زائد ٹرالروں، جہازوں کو ریڈ لسٹ کیا گیا ہے۔