کوئٹہ  بلوچستان کے 6اضلاع کی 203یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو مہم آج آخری روز بھی جا ری

3 166

کوئٹہ  بلوچستان کے 6اضلاع کی 203یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو مہم آج آخری روز بھی جا ری ہے۔ذرائع کے مطابق سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 9لاکھ 78ہزار کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے،صو با ئی دارلحکومت کوئٹہ کے شہری علاقوں میں پولیو مہم 5دن میں مکمل کر لی گئی تھی جبکہ 2روز سے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہم کے دوران 4ہزار 160کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور رہی، مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی گئی ہے، پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہیں۔

3 Comments
  1. […]  کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ […]

  2. […] کوئٹہ  بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 12دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔قائم مقام گور نربلو چستان میر جان محمد جمالی نے جمعہ کو آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 12دسمبر کودو پہر اڑھائی بجے طلب کر لیا ہے ۔ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران ، پر نٹ والیکٹرونک میڈا یا کے نمائندوں اور تمام وزیٹر کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذیعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کای مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا ۔ […]

  3. […] کوئٹہ  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر صوبائی حکومت کا پارلیمانی کمیشن قائم کرنا خوش آئند اور مثبت عمل ہے اور صوبائی حکومت کے اس اقدام کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں امید کرتے پارلیمانی کمیشن اپنا کام جلد شروع کرے گا اور 2019 اور 2020 میں جس طرح صوبائی حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگی کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کیا تھا، اسی طرح صوبائی حکومت اب بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام کے ساتھ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو درپیش مشکلات کے حل کےحوالے سے اپنا کردار ادا کریگی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.