طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، دہشتگرد منظم ہوئے تو کارروائی کرینگے، امریکا

0 123

  واشنگٹنامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی کی امریکا مخالف مہم سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم نے مسلسل ان افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں، کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.