12 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا چچا ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0 192

  کراچیجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کمسن بھتیجی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو کمسن بھتیجی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم مجیب کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپنی ہی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم مجیب اللہ نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم فرار ہونے کے بعد علاقے ہی میں چھپ گیا تھا۔

پولیس نے موقع پر جائے وقوع کا معائنہ کیا تو شک پر بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ایم ایل او رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل کی رپوٹ مثبت آئی۔

عدالت نے ملزم کو 13 دسمبر تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.