تیل و گیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں سے کوہلو کے دو اسٹیک ہولڈرز نے معاہدہ کیا، نواب گزین مری
کوہلو بلوچستان کے نامور سیاستدان نواب گزین مری ایڈووکیٹ علی شیر زرکون، میر اسماعیل مری، سردار عبدالرشید زرکون نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ اپنے اتحاد کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر نواب گزین مری نے کہا حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اتحاد خوش آئند ہے، اس اتحاد سے میونسپل کمیٹی میں جیت یقینی بن گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نواب گزین مری کا مزید کہنا تھا کہ چار سال قبل یہی لوگ خود آٹے کے تھیلوں کے لیے بھاگ رہے تھے، آج وہی لوگ مختلف فلاحی تنظیموں سے سیلاب کے نام پر امدادی سامان لا کر متاثرین کو ایک تھیلا تما دے کر فوٹو سیشن کرکے ایک غریب کی عزیت نفس کو مجروح کرتے ہیں۔ نواب گزین مری کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے چیرمین ایڈووکیٹ علی شیر زرکون کے پینل سے ہو گا اور وائس چیرمین ہمارے پینل سے ہو گا میر اسماعیل مری نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے اس اتحاد کو مزید وسعت دیں گے ایک سوال کے جواب میں نواب گزین مری کا کہنا تھا کہ سننے میں آرہا ہے کہ تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنیوں سے کوہلو کے دو اسٹرک ہولڈرز نے معاہدہ کیا لیکن اس بات کا واضح ثبوت ہمارے پاس ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھی چائیے کہ کوہلو کے تمام اسٹرک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہم بھی آسکیں اس موقع پر میر عبدالقیوم مری،میر غازی خان مری،میر زرک خان مری میر سیف اللہ مری، میر نسیم مری، حاجی سید ہان عالیانی مری،میونسپل کمیٹی کے منتخب ممبر حاجی یار محمد مری، نثار احمد زرکون،سردار ذادہ شیر افغان زرکون، ماسٹر گلاب خان مری، ماسٹر اکبر جان مری،وڈیرہ گھوارو مری وڈیرہ شربت پوادی مری،ایدوکیٹ سردار وسیم ایاز سردار زاذہ ڈاکٹر عالمگیر زرکون، وڈیرہ بیورغ مری، ماماجمال خان مری، بھاگیا خدا بخش مری کے علاہ درجنوں ساتھی موجود تھے۔