سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار

0 120

راولپنڈیصدر واہ پولیس نے سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کیا۔ والد کے مطابق اس کے بیٹے کے ساتھ ملزم سمیع اللہ نے زیادتی کی کوشش کی۔

ایس پی پوٹھوہار ملک طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.