پشتون افغان وطن کا چہرہ مسخ کرنے کیلئے افغان لڑکیوں پر علم کے دروازے بند کرناباعث تشویش ہے، عوامی نیشنل پارٹی

0 141

کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتون خوا وطن کے وسائل ہڑپ کرنے کیلئے ان کی جنت نظیر وطن پر بدامنی مسلط کی جارہی ہے پشتون افغان وطن کا روشن چہرہ مسخ کرنے کیلئے افغان لڑکیوں پر علم کے دروازے بند کرنے پر گہری تشویش ہے علم سے دوری ایک خاتون کی نہیں بلکہ ایک نسل کی تباہی پر منتج ہوگی پشتونوں کو ایک مرکز پر متحد ہونا ہوگا جس کیلئے فخر افغان اور اکابرین پہلے ہی بنیادیں فراہم کر چکے، بشیر بلور نے امن کی خاطر جان تو قربان کر دی لیکن اغیار کی گود میں پلنے والے انتہاپسندوں تخریب کاروں کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئے بلور خاندان کی پشتون قومی تحریک میں قربانی اور جہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشیر بلور کی 10ویں برسی کے موقع پر باچاخان مرکز کوئٹہ میں یادگاری ریفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد گاری ریفرنس سے ضلعی صدر جمال الدین رشتیا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چاندنی کاکڑ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری صوبائی یوتھ سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علی ضلعی سینئر نائب صدر شان عالم کاکڑ پی ایس ایف کے مرکزی فنانس سیکرٹری گل صدام بازئی ضلعی نائب صدر عین الدین ترین عبدالمنان مجکوال نے بھی خطاب کیا مقررین نے شہید پشتون خوا وطن شہید بشیر بلور کو انہیں ان کی لازوال قربانی قومی سیاسی وطنی جمہوری جہد پر سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلور خاندان کا کردار پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی جنہوں نے 3 شہدا وطن کی ننگ و ناموس کے خاطر قربان کیے لیکن وطن دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئے آج ان کی برسی ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں جب پشتون افغان بقا کا جنگ لڑرہا ہے، افغان وطن میں افغان لڑکیوں پر علم کے دروازے بند صحت کے سہولیات ناپید، بھوک وافلاس کا دور دورہ ہے، جس پر گہری تشویش ہے۔ مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی اس نازک صورتحال پر نہ صرف نظر ہے بلکہ اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے، لہذا کارکن و ذمہ داران فعال ومنظم تنظیمی ربط کی بدولت درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار اور مستعد رہیں۔ بعد ازاں بشیر بلور سمیت پشتون قومی تحریک کے اکابرین کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.