پارلیمانی کمیشن قائم کرنا خوش آئند عمل،امید ہے صوبائی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریگی، نصراللہ بلوچ

0 143

کوئٹہ  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر صوبائی حکومت کا پارلیمانی کمیشن قائم کرنا خوش آئند اور مثبت عمل ہے اور صوبائی حکومت کے اس اقدام کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں امید کرتے پارلیمانی کمیشن اپنا کام جلد شروع کرے گا اور 2019 اور 2020 میں جس طرح صوبائی حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگی کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کیا تھا، اسی طرح صوبائی حکومت اب بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام کے ساتھ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو درپیش مشکلات کے حل کےحوالے سے اپنا کردار ادا کریگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.