بلوچستان میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی

0 104

کوئٹہ  زونل منیجر یوٹیلٹی اسٹورز بلوچستان علی گل بھٹو نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب سے گندم حاصل کر کے مقامی فلور ملز کو دیکر آٹے کی سپلائی کو تیز کیا جائیگا، بدھ کوآنے والی دو گاڑیوں کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا فراہم کیا گیا ہے، اس وقت 6000تھیلے روزانہ سپلائی کئے جا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ اس سپلائی کو بڑھاتے ہوئے 10ہزار تھیلے روزانہ کی بنیاد پر یوٹیلٹی اسٹورز پر فراہم کئے جائیں۔ علی گل بھٹو نے بتایا کہ اس وقت بلوچستان میں 226یوٹیلٹی اسٹورز ہیں کوئٹہ ریجن میں مستونگ سمیت 65 اسٹورز ہیں، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب سے عوام کو سستے داموں آٹافراہم کرنے کے سلسلے میں 1400تھیلوں کی پہلی کھیپ سندھ کے شہر پنوں عاقل سے پہنچ گئی ہے جسکے بعد یوٹیلٹی اسٹور کی ریجنل انتظامیہ نے فوری طورپر آٹاشہر کے یوٹیلٹی اسٹورزپرفراہم کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں کوئٹہ میں وافر مقدار میں آٹا آجائے گا جس سے آٹے کی قلت کا بحران کافی حد تک کم ہوجائیگا،انہوں نے بتایا کہ ہم اسٹورز پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 20کلو آٹے کا تھیلہ 800روپے میں جبکہ عام صارفین کو 20کلو کا تھیلہ 1296 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے روزانہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دیئے جانے والے 20کلو کے 6ہزار تھیلوں کی تعداد کو 10ہزار روزانہ تک کر رہے ہیں، اس کیلئے ہم نے پنجاب سے گندم منگوا کر کوئٹہ کی مقامی فلورملز کو فراہم کر دیا ہے، آٹے کی ترسیل شروع ہونے سے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.