خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ کیوں، اکرام الدین

0 82

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ چیف اکرام الدین نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ کیوں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے حکمران اپنے اختلافات میں مصروف ہے۔ دوسری طرف ملک بھر میں بدامنی جاری ہے جس پر حکمرانوں کو کوئی فکر وتشویش نہیں ہے جو ملک اور عوام کیلئے نقصان دہ ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ حکومت وقت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے افواج پاکستان، ‘

پولیس فورسز دہشت گردی کے واقعات کی روکھ تھام میں مکمل فیل ہو چکی ہے جو قابل افسوس ہے افواج پاکستان اور پولیس فورسز کا صرف نام ہے باقی ان اداروں کی غفلت کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کئی سالوں سے خیبر پختونخواہ عوام دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے جو خیبر پختون خواہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت کو خیبر پختون خواہ میں

بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر غور کی اشد ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جب تک عوام دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف متفق و متحد نہ ہو تب تک دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے جو قابل افسوس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.