اس شہر کی پھر سے خدمت کروں گا، راؤ انوار

0 103

  کراچینقیب اللہ محسود قتل کیس میں بری ہونے والے ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ آج جھوٹا کیس انجام تک پہنچ گیا، اس شہر کی پھر خدمت کروں گا اور ظالموں سے آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔

نقیب اللہ قتل کیس میں باعزت بری ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا،اللہ نے اور جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے، کیس سے متعلق مزید چیزیں بھی میڈیا کو بتاؤں گا، جس کو گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں نصیب اللہ تھا اس کی غلط تصویر میڈیا پر چلوائی گئی۔

راؤ انوار نے مزید کہا کہ اس شہر کی پھر سے خدمت کروں گا جب تک سانس ہے ظالموں سے لڑتا رہوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.