پی ایس ایل نمائشی میچ سیکورٹی، کوئٹہ پولیس میں تقرر، تبادلوں اور چھٹیوں پر پابندی عائد

0 160

 کوئٹہ بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ایگزیبیشن میچ کے باعث محکمہ پولیس کی تمام ٹرانسفر، پوسٹنگ اور چھٹیوں پر پابندی عائدکردی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن(ر) زوہیب محسن کے مطابق کوئٹہ بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ایگزیبیشن میچ کے باعث محکمہ پولیس کی تمام ٹرانسفر، پوسٹنگ اور چھٹیوں پر پابندی عائدکردی گئی ٹرانسفر پوسٹنگ اور چھٹیوں پر پابندی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والے میچ کی سیکورٹی انتہائی اہم ہے کرکٹ میچ کے لیے غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.