کسٹمز گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ڈیوٹی کی مد میں7 ارب روپے جمع کرلے

0 112

گوادر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا جنوری(2022-23)کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 5 ارب روپے کے مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 7 ارب روپے اکٹھے کیے۔یہ بات کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر رضا دشتی ایک پریس بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھےانہو نے کہاکہ جولائی تا جنوری کے کے دوران ہر طرح کی کی ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مجموعی وصولی 17.5 ارب روپے رہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز سرحدوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور شاہراہوں پر فرنٹ لائن پر ہے تاکہ ہمارے ملک کو ممنوعہ اشیائ، منشیات، کرنسی، شراب، فحاشی وغیرہ کی اسمگلنگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ہم اپنی صنعت کے تحفظ اور اس وجہ سے روزگار کو محفوظ بنانے کے لیے تجارتی کارگو کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسٹمز کا کردار مسلسل ترقی کر رہا ہے اور پاکستان کسٹمز بارڈر مینجمنٹ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا جواب دینے میں نمایاں رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.