بھارت کو دہشت گرد ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے، ضیاءلانگو

0 160

کوئٹہ (امروز نیوز)صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دے گی بھارت کو دہشت گرد ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے سیکورٹی اداروں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے سنجاوی اور لورالائی میں دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے موجودہ بارشوں اور سیلاب کے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انٹر نیشنل این جی اوز کے ساتھ بات چیت کی ہے اس کے علاوہ وفاق سے اس صورتحال سے نکلنے کے تعاون درکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈاکٹر عمران زرکون سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے پیدا ہونے والی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے اور مسائل سے نکالنے کے لئے انٹر نیشنل این جی اوز کے ساتھ بات چیت جاری ہے نصیر آباد اور سبی میں بہت بڑا سیلاب آیا ہے سیلاب کی حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاق سے بھی تعاون درکار ہے اس صورتحال میں پی ڈی ایم اے اور ان کی ٹیم حکومت کے تعاون سے ہر مشکل گھڑی میں عوام کی معاونت کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جوکہ پاکستان کا سب سے اہمیت کا حامل صوبہ ہے جہاں پر کچھ قوتیں صوبے کے امن وامان کی صورتحال کو تہہ و بالا کرنے کی سازش کررہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ، سیکورٹی فورسز اور حکومت ایک پیج پر متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں دشمن ملک کے خفیہ ادارے ہمارے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہے عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے بھارت سازش کے باعث بلوچستان کی معصوم لوگوں کی جانیں جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف سیسہ دیوار بن کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں جس طرح سنجاوی اور لورالائی میں دہشت گردی کی وارداتوں میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کریں گے وزیر اعظم نے ایران حکام کے خدشات بیان دیا ہوگا ایسے شواہد نہیں کہ جس ثابت ہو کہ ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہوئی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.