طلبا کو روشن مستقبل دینے کے لئے قلم لازمی ہے ، کریم نوشیروانی
خاران(امروز نیوز )بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ طلباء کے ہاتھوں میں کتاب اور قلم دیکر قوم کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں تعلیمی اداروں میں طلباءکو معیاری کی تعلیم فراہمی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باب پارٹی کے اسٹوڈنٹس ونگ کے دفتر میں ونگ کے کارکنوں سے خطاب میں کیا اس موقع پر اسٹوڈنٹس ونگ کے عہدے داراں نصیب ریکی اور اسد سیاپاد نے پارٹی لیڈر کو اسٹوڈنٹس ونگ سمیت تعلیمی اداروں میں طلبائ کے تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا تقریب میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی،میر نور احمد ملازئ، سردار علی احمد قمبرانی،مولوی اللہ داد،میر منظور سیاپاد،شہزادہ محی الدین کبدانی،شوکت ایج باڑی ویگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا باب پارٹی بلوچستان کی آواز ہے جو خوشحال بلوچستان اور تعلیم یافتہ بلوچستان بنانے میں مصروف عمل ہیں وزیر اعلی جام کمال صاحب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے دیگر منصوبوں سمیت تعلیم اورصحت کے شعبے پر خاص توجہ دے رہے ہیں طلباءکو تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے میں نے اور میرشعیب نوشیروانی نے ہمیشہ طلباءکو اہمیت دی ہے ہم طلباء کے ہاتھوں میں کتاب اور قلم دیکر قوم کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں میں باب کے اسٹوڈنٹس ونگ کے کارکنوں کو کہ رہا ہوں کہ وہ طلباءکو تعلیم کی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کراہیں کیونکہ ایک تعلیم یافتہ قوم بن کر ہم ترقی کرسکتے ہیں جبکہ ایک قابل اسٹوڈنٹ کے پھیچے ڈگری خود بھاگ کر آتی ہے اور سفارشی اور نقل کی ڈگری باہر سے ڈگری اندر سے خالی ڈبہ ہوتی ہے ہمیں اپنے روشن مستقبل کےلئے قابل طلباءکی ضرورت ہے میں انشاءاللہ اپ اسٹوڈنٹس ونگ کو تعلیمی ٹور پر بیجھنے سمیت اپ طلباء کے تعلیمی مسائل سے وزیر اعلی جام صاحب سے بات کرونگا۔