دہشت گردوں کی سزائے موت پرعمل درآمد شریعت کے عین مطابق ہے

0 142

ریاض (امروزنیوز)سعودی عرب کی سپریم علماءکونسل نے 37 دہشت گردوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کی حمایت کرتے ہوئے اسے اسلامی شریعت کی رو سے درست قراردیا ہے۔خیال رہے کہ منگل کے روز سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ دہشت گردی کے الزامات میں سزائے موت پانےوالے 37 دہشت گردوں کے سرقلم کردیے گئے ہیں۔سعودی علمائکونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردانہ نظریات کی پیروی کرنےوالےانتہا پسندوں کےخلاف مملکت میں فتنہ وفساد پھیلانے، فرقہ واریت کوہوا دینے اور معاشرے کے امن و تاخت وتاراج کرنے کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات چلائے گئے اور انہیں جرم ثابت ہونے کے بعد سزائیں سنائی گئی تھیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی شہریت رکھنے والے 37 ملزمان کےخلاف ملک میں افراتفری پھیلانے، دہشت گردی، انتہاپسندی اور دہشت گردانہ سیل تشکیل دینے سمیت ملک میں امن وامان کوتباہ کرنے کے دیگر جرائم ثابت ہونے بعد ان کی سزاﺅں پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو دی گئی سزاﺅں کی اسلامی شرعی عدالت سے بھی توثیق کرائی گئی جس کے بعد مجرموں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ اس کےساتھ ساتھ دو ملزمان عزیز مہدی العمری اور خالد بن عبدالکریم التویجری پر بھی حد نافذکی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.