قومی اسمبلی فرینڈشپ گروپس پر توجہ

0 157

اسلام آباد (اامروز نیوز) ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں فرینڈشپ گروپس کو مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،دہشت گردی اور انتہاپسندی دنیا کے امن اور استحکام کےلئے بڑا خطرہ ہے ، اسکا خاتمہ عالمی سطح پر قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہے۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے سینیٹر پاسکل الیزرڈکی سربراہی میں فرانس کے پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کستا ن فرانس کے درمیان خوشگوار دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر مو جودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے پلٹ فارم کے ذریعے دنیا بھرمیں پارلیمانوں کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو بڑھا کر دنیا کو درپیش چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے ،پاکستان کی قومی اسمبلی میں فرینڈشپ گروپس کو مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،دہشت گردی اور انتہاپسندی دنیا کے امن اور استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ عالمی سطح پر قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہے، دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دے کر پاک۔فرانس بزنس الائنس کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے،پاکستان میں صنعت، توانائی، ذراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے فرانسیسی سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں، سربراہ فرانسیسی نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور فرانس پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، وفددونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید خوشگوار اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے، سینیٹر پاسکل الیزرڈ نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں،فرانس اور پاکستان کے ما بین قریبی تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نا گزیر ہے،فرانس پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے،،فرینڈ شپ گروپس کا کردار دونوں ممالک کی پارلیمانو ں کو قریب لانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فرانسیسی وفد کی تعلیم، توانائی، ذراعت اور انفراسٹریکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی سپیکر کی تجویز سے اتفاق۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.